اسلام آباد۔21اگست (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایران کے شہر یزد میں المناک بس حادثہ میں 35 پاکستانی زائرین کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ نے جاں بحق ہونے والے زائرین کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بہت دکھ ہوا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں اورجاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ نے محسن نقوی کی جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔