- Advertisement -
اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تونسہ کے علاقے دائرہ دین پناہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔
منگل کواپنے تعزیتی بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید اے ایس آئی غلام شبیر اور شہید کانسٹیبل غلام فرید کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ شہید اہلکاروں کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اے ایس آئی غلام شبیر اور کانسٹیبل غلام فرید نے شہادت کا بلند رتبہ پایا۔
- Advertisement -
انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کے شہید اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پنجاب پولیس کے بہادر سپوتوں نے ہمیشہ جانوں پر کھیل کر فرض کی بجاآوری کی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585617
- Advertisement -