10.5 C
Islamabad
بدھ, مارچ 5, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیرداخلہ کا فتنہ الخوارج کےدہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی...

وفاقی وزیرداخلہ کا فتنہ الخوارج کےدہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

- Advertisement -

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں کینٹ میں فتنہ الخوارج کےدہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 6 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ منگل کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے پر سیکورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔

قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔ انہوں نے حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں شہداء کےخاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568808

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں