اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان کی پوسٹ پر خوارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ منگل کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ نےخوارجی دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دی۔
انہوں نے کہا کہ خوارجی دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے 2 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے شہید نائیک طاہر خان اور شہید لانس نائیک طاہر اقبال کی جرات کو سلام پیش کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نےشہداء کے خاندانوں سےدلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیوں کو قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، شہداء کی عظیم قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔