24.6 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیرداخلہ کا مستونگ آپریشن میں 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل...

وفاقی وزیرداخلہ کا مستونگ آپریشن میں 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

- Advertisement -

اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں بی ایل اے کے 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کر کے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر علی کی شہادت کے ذمہ دار دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز باصلاحیت اور پروفیشنل ہیں، قوم کواپنی بہادر سکیورٹی فورسز پر فخر ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن کےلئےجانفشانی سے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں عدم استحکام کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں