وفاقی وزیر داخلہ کی ڈیرہ اسماعیل خان میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے قافلے پر دہشتگرد حملے کی مذمت، شہید ایف سی اہلکار کو خراج عقیدت

108
Federal Interior Minister Mohsin Naqvi
Federal Interior Minister Mohsin Naqvi

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے قافلے پر خوارجی دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اورشہید ہونے والے ایف سی اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا شہید اہلکار کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی ہونے والے 5 اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شہید ایف سی اہلکار کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، ایف سی کے بہادر جوانوں نے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے ہراول دستے کا کردار اداکیاہے ، ایف سی کے جری جوانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔