اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پرسکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔
بدھ کو وزارت داخلہ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کے خلاف مسلسل کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہادر سکیورٹی فورسز نے 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا اور ان کے عزائم کو خاک ملایا۔قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے