9.9 C
Islamabad
منگل, مارچ 4, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیرداخلہ کی قلات کے علاقے مغلزئی کے قریب قومی شاہراہ پر...

وفاقی وزیرداخلہ کی قلات کے علاقے مغلزئی کے قریب قومی شاہراہ پر ایف سی کے قافلہ پر خودکش حملہ کی مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قلات کے علاقے مغلزئی کے قریب قومی شاہراہ پر ایف سی کے قافلے پر خودکش حملہ کی مذمت کی اور خودکش حملے میں ایف سی کے شہید اہلکار عطا ء اللہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پیر کو اپنے بیان میں انھوں نے شہید اہلکار عطا ء اللہ کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔

وزیر داخلہ نے ایف سی کے زخمی 4 جوانوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شہید اہلکار عطا ء اللہ کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ایف سی کی بلوچستان میں قیام امن کیلئے لازوال قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،ایف سی کی انمٹ قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568267

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں