اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کا واقعہ امن معاہدہ سبوتاژ کرنے کی سازش ہے،شرپسند عناصر نے فائرنگ کرکے امن معاہدے کو نقصان پہنچانے کی گھناؤنی حرکت کی۔ محسن نقوی نے دعا کی کہ اللہ تعالٰی زخمی ڈپٹی کمشنر کرم کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔