وفاقی وزیرداخلہ کی کیچ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی جانب سے 6 مزدوروں کو شہید کرنے کے واقعے کی مذمت

"وفاقی وزیر داخلہ نے کیچ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی جانب سے 6 مزدوروں کو شہید کرنے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔”

اسلام آباد۔30جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےبلوچستان کے علاقے کیچ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی جانب سے 6 مزدوروں کو شہید کرنے کے واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے بے گناہ مزدوروں کو شہید کرکے بدترین سفاکیت کا مظاہرہ کیا۔ ایک بیان میں وزیرداخلہ نے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے مزدوروں کو نشانہ بنا کر نہ صرف معصوم جانیں چھین لیں بلکہ بلوچستان کی ترقی اور عوام کے روزگار پر بھی حملہ کیا،فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد اب معصوم نہتے شہریوں کونشانہ بنارہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ 6غیر مقامی مزدوروں کو بیدردی سے شہید کرنے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ہماری تمام تر ہمدردیاں شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں شہدا کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید خبریں