وفاقی وزیرداخلہ کا فتنۃ الہندوستان کےدہشتگردوں کی پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

50

اسلام آباد۔4جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک افغان سرحد سے فتنۃ الہندوستان کےدہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ فتنۃ الہندوستان کے 30 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر سکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

جمعہ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیاں کرکے فتنۃ الہندوستان کے 30 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ فتنۃ الہندوستان کے 30 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر سکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے، فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں اور پشت پناہی کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ قوم سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ محسن نقوی نے کہا کہ پوری قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت اور جرات پر فخر ہے، قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔