اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا(ایچ آئی ٹی) میں الخالد ٹینک ون سمیت دیگر ہیوی دفاعی آلات کی تیاری اور مجموعی کارکردگی پر اطیمنان کا اظہار کرتے کہا ہے کہ دفاعی پیداواری ادارے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دفاعی ضروریات پوری کرنے کےلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لارہے ہیں۔ وہ جمعرات …
وفاقی وزیردفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کابریفنگ میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا(ایچ آئی ٹی) میں الخالد ٹینک ون سمیت دیگر ہیوی دفاعی آلات کی تیاری اور مجموعی کارکردگی پر اطیمنان کا اظہار کرتے کہا ہے کہ دفاعی پیداواری ادارے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دفاعی ضروریات پوری کرنے کےلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لارہے ہیں۔ وہ جمعرات کو وزارت دفاعی پیداوار میں ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے چیئرمین کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں اظہار خیال کر رہے تھے۔








