وفاقی وزیررانا تنویر حسین کا ایس ایم ای کےلئے سرٹیفیکیشن و مراعاتی پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب و میڈیا سے گفتگو

129
APP25-03 LAHORE: December 03 - Federal Minister for Science & Technology and Defence Production Rana Tanveer Hussain addressing at launching ceremony of Certification Incentive Programme for SMEs under PQI initiatives. APP

لاہور۔03 دسمبر(اے پی پی )وفاقی وزیر سائنس ‘ٹیکنالوجی و دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ہمسایہ ملک بھارت کے ساتھ تمام معاملات مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہےموجودہ حکومت نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں گزشتہ تین سال کے دوران ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پرگامزن کر دیا ہے جبکہ حکومت کو مربوط پالیسیوں کی بدولت توانائی امن و امان کی صورتحال اور معیشت سمیت تمام شعبوں میں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ہمارے سیاسی مخالفین اس بات سے خوفزدہ ہیں کہ حکومت نے 2018ءتک تمام بحرانوں پر قابو پا لیا تو آئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) ہی کامیاب ہوگی،وہ ہفتہ کو وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام مقامی یہاں ہوٹل میں ایس ایم ای کے لئے سرٹیفیکیشن و مراعاتی پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔