وفاقی وزیررانا تنویر حسین کا ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن کا دورہ

104
وفاقی وزیررانا تنویر حسین کا ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن کا دورہ

اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن(ڈی پی پی)کا دورہ کیا۔ پیر کو اپنے دورہ کے دوران وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے ڈی پی پی کی تنظیم نو کے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور زرعی تحفظ کے فروغ کے لئے ڈی پی پی اصلاحات پر زور دیا ۔

انہوں نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا ۔انہوں نے ڈی پی پی کی کارکردگی میں بہتری لانے کے اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔