وفاقی وزیرریلوے اعظم خان سواتی سے رشین وفد کی ملاقات

43

اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیرریلوے محمد اعظم خان سواتی سے رشین وفد نے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا ۔ وزیر ریلوے کی زیر صدارت اہم اجلاس بھی ہوا جس میں رشین وفد نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر ریلوے نے وفد کو پاکستان ریلوے کی صلاحیت سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتا یا کہ پاکستان ریلوے میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔انہوں نے وفد کو بتایا کہ موجودہ حکومت نے ریلوے کی ترقی کے لئے بہت کام کیا ہے۔

یہ انتہائی اہم شعبہ ہے کیونکہ ایک مضبوط معیشت اچھے نقل و حمل کے نظام پر منحصر ہوتی ہے۔ وزیرِ ریلوے نے ریلوے نیٹ ورک کے وسعت اور ریلوے کی مختلف سہولیات کے بارے میں وفد کو آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ جدید آلات کی تنصیب سے ریلوے نظام مزید بہتر ہوگا۔جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ریلوے کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی۔

اعظم خان سواتی نے پبلک پر ائیویٹ پارٹنر شپ پر ریلوے کو فعال کرنے پر زور دیا۔ وزیر ریلوے نے رشین وفد کو کہا پاکستان ریلوے میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔انہوں نے اس سلسلہ میں رشین کمپنیزکو بھی دعوت دی۔

ملاقات کے دوران سیکرٹری ریلوے حبیب الرحمن گیلانی، ڈی جی پلاننگ، ڈی جی ٹیکنیکل ودیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔اس موقع پر مفاہمت کی یادداشت پہ بھی دستخط کئے گئے۔