وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد کی پریس کانفرنس

83
APP20-31 ISLAMABAD: January 31 – Federal Minister for Railways Sheikh Rashid Ahmed addressing press conference at NPC. APP photo by Javed Qureshi

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 20 ٹرینیں چلا چکا ہوں اور رواں سال مزید 20 ٹرینیں چلائی جائیں گی، وزیر اعظم نے مجھے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا رکن نامزد کیا ہے، پاکستان کا سینئر پارلیمنٹیرین ہوں، پی اے سی میں اپنا کرداراحسن طریقے سے ادا کروں گا، اسلام آباد میں ریلوے کمپلینٹ سیل قائم ہو چکا ہے، 2 وی آئی پی ٹرینیں جلد چلائی جائیں گی، عمران خان نے چوروں اور لٹیروں کو بے نقاب کیا ہے، ایم ایل ون اور نالہ لئی کے منصوبے کی تکمیل میری زندگی کے اہم ترین مقاصد میں شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو نیشنل پر یس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کی دو کمیٹیاںبنے گی۔ ایک شہباز شریف دوسرے شیخ رشید احمدکی۔ انہوں نے کہاکہ 23 کیسوں میں نامزد ملزم شہباز شریف کس طرح مختلف اداروں کا آڈٹ کرسکتے ہیں، ان کی تعیناتی کو عدالت میں چیلنج کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ نواز اورزرداری خاندان ڈیل سے ناکام ہونے کے بعد ڈھیل کی جانب ہے، این آر او نہیںمل رہا اس لئے ڈیل کی جگہ ڈھیل پر آگئے ہیں۔ ملک میں چور مچائے شور کی فلم لگی ہوئی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان پڑوسی ممالک سے مدد لیکر آئی ایم ایف کا پریشر کم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس ادھورا چھوڑ کر پریس کانفرنس کے لئے آیا ہوں۔وزیراعظم سے پریس کانفرنس کیلئے 40 منٹ کی چھٹی لی۔ پاکستان کا سینئرترین سیاستدان ہوں۔وزیراعظم نے ریاض فتیانہ کی جگہ مجھے پی اے سی کا رکن نامزد کر دیا ہے۔مزید نئی ٹرینیں چلانے جا رہے ہیں۔وزیراعظم نے وزارت ریلوے کا چارج دیکر مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوںنے کہاکہ وزارت ریلوے میں بھرپور کفایت شعاری کی جا رہی ہے،نالہ لئی ایکسپریس وے اور ایم ایل ون میری زندگی کا مقصد ہیں۔جس دن نالہ لئی ایکسپریس اور ایم ایل ون مکمل ہواتو میرا مقصد پورا ہو جائے گا۔ریلوے کے چاروں ٹریکس ٹینڈر میں ڈالنے جارہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک سے کرپٹ لوگوں کی سیاسی نسل کشی کررہا ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی پر وزیراعظم نے وزیر قانون سے قانونی رائے لینے کے بعد میرے نام کاانتخاب کیا ہے۔ ن لیگ کی حکومت میں بھی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا ممبر رہا، سب سے پرانا رکن اسمبلی ہوں۔ریاض فتیانہ کی جگہ میں پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا ممبر ہونگا۔پاکستان ریلوے نئے ٹرینوں کا افتتاح کرنے جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹریکس کی حالت بہتر کرنے کے بعد ٹرینوں کی کم سے کم سپیڈ 160 سے 220 ہو گی۔ تھر ایکسپریس 10 اور12 فروری تک شروع ہو جائیگی۔2 وی آئی پی ٹرینیں جناح اور سر سید کا افتتاح جلد کیاجائے گا ۔ دونوں نان سٹاپ ٹرینیں ہوں گی جن کے افتتاح کی حتمی تاریخ کااعلان وزیراعظم سے وقت لینے کے بعد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ 23 کیسوں میں نامزد ملزم شہباز شریف بھی وہاں رہ رہے ہیں جہاں وزراءرہتے ہیں۔ سپیکر سے کہوں گا کہ ریمانڈ میں ان کا پروڈکشن آرڈر کیوں جاری کیا جارہا ہے۔ میری والدہ مر گئی لیکن ہمارا پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیا گیا۔ اسی طرح یوسف رضا گیلانی کے ساتھ بھی کیاگیا لیکن شہباز شریف کے لئے اتنی رعایت کیوں برتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کل 12 بجے کے بعد میں ٹرینوں میں نکل رہا لیکن اس کامقصد یہ ہرگز نہیں کہ میں ایک ماہ ٹرین میں ہی رہوں گا بلکہ میں اسمبلی کے اجلاس اور دیگر میٹنگز میں آتا جاتا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ مسافر ٹرینوں کے علاوہ فریٹ ٹرینوں کی بھی حالت بہتر کی جارہی ہے ۔ میں ہفتہ میں ایک دن لاہور اور ایک دن کراچی میں رہاکروں گا۔ ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ میں پی اے سی میں کسی سے لڑنے نہیں جا رہا ، بعض لوگ میرے تجربے سے خائف ہیں لیکن میں انتہا پسند سیاستدان نہیں ہوں ۔ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں اہم امور پر اپنی ذمہ داریاںاحسن انداز میں ادا کروں گا۔