کاسابلانکا ۔ 15 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد اور ایران کے وزیر ماحولیات کے درمیان عالمی ماحولیاتی کانفرنس سی او پی۔22 کے موقع پر مراکش میں ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماﺅں نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق امور پر دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وفاقی وزیر زاہد حامد نے ایرانی سفیر کو حکومت پاکستان کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اہم پالیسی اقدامات کے …
وفاقی وزیرزاہد حامد اور ایران کے وزیر ماحولیات کے درمیان ملاقات

مزید خبریں
کاسابلانکا ۔ 15 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد اور ایران کے وزیر ماحولیات کے درمیان عالمی ماحولیاتی کانفرنس سی او پی۔22 کے موقع پر مراکش میں ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماﺅں نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق امور پر دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وفاقی وزیر زاہد حامد نے ایرانی سفیر کو حکومت پاکستان کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اہم پالیسی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے پیرس معاہدہ کی توثیق کر دی ہے جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق مسائل کے حل کیلئے کابینہ نے موسمیاتی تبدیلی ایکٹ بھی منظور کر لیا ہے۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث رونما ہونے والی آفات سے پاکستان کو پہنچنے والے نقصانات کو بھی اجاگر کیا۔








