12.7 C
Islamabad
اتوار, فروری 23, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیرعبدالعلیم خان کی آذربائیجان کے سٹیٹ آئل فنڈ کے سربراہ اسرافیل...

وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کی آذربائیجان کے سٹیٹ آئل فنڈ کے سربراہ اسرافیل مامادوف سے ملاقات ، آئل اینڈ گیس میں سرمایہ کاری اور تعاون پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

باکو ۔22فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات ،نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے آذربائیجان میں سی ای او "سٹیٹ آئل فنڈ ” اسرافیل مامادوف سے ملاقات کی ،ملاقات میں "سوفاز” اور پاکستانی حکومت کے مابین آئل اینڈ گیس میں سرمایہ کاری اور دیگر امور میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر عبدالعلیم خان مراکش کا دورہ ختم کرنے کے بعد آذربائیجان پہنچے جہاں وہ آذربائیجان حکام سے ملاتیں کریں گے ۔ہفتہ کو آذربائیجان میں سی ای او سٹیٹ آئل فنڈ سے ملاقات کے دوران آذربائیجان کے تیل و گیس کےشعبہ کے ادارے "سوفاز” اور پاکستانی حکومت کے مابین آئل اینڈ گیس میں سرمایہ کاری اور دیگر امور میں تعاون پر گفتگو کی ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آذربائیجان پاکستانی عوام کے دل کے قریب ہے اور دونوں ممالک انتہائی دوستانہ تعلقات کے حامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آذربائیجان کے سرمایہ کاروں کے لئے نمائشی مراکز کے قیام کے متمنی ہیں ،آذربائیجان میں پاکستان چیمبر آف کامرس کا قیام خوش آئنداور درست اقدام ہے۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ دونوں ممالک بی ٹو بی کی سطح پر سرگرمیوں کو فروغ دے کر انویسٹمنٹ بڑھا سکتے ہیں، سوفاز کے سی ای او اسرافیل مامادوف نے ملاقات کے دوران بتایا کہ آذربائیجان کی سٹیٹ آئل کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتی ہے،پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کا دونوں ممالک کو قریب لانے میں اہم کردار ہے۔

- Advertisement -

عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے مابین سرمایہ کاری اور شراکت داری نئے مراحل میں داخل ہو رہی ہے اور پاکستان میں مواصلات کے شعبے میں بھی آذربائیجان اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ وسط ایشائی ریاستوں تک زمینی راستوں سے منسلک ہونا چاہتے ہیں۔ ایس آئی ایف سی کے چیئرمین، وفاقی سیکرٹری اور چیئرمین این ایچ اے بھی اس موقع پر موجود تھے ۔وفاقی وزیر نے آذربائیجان سٹیٹ آئل کمپنی سوکارکے پریذیڈنٹ روشان نجف سے بھی ملاقات کی ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564827

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں