وفاقی وزیرعبدالقادر بلوچ نے پنجگور میں نئے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا

پنجگور۔ 07 نومبر (اے پی پی )وفاقی وزیر سرحدی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے پنجگور میں نئے پاسپورٹ آفس کا افتتاح اور بجلی کے نئے گرڈ سٹیشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی سر براہی میں قائم موجودہ وفاقی حکومت بلوچستان کے اندر احساس محرومی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی …

پنجگور۔ 07 نومبر (اے پی پی )وفاقی وزیر سرحدی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے پنجگور میں نئے پاسپورٹ آفس کا افتتاح اور بجلی کے نئے گرڈ سٹیشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی سر براہی میں قائم موجودہ وفاقی حکومت بلوچستان کے اندر احساس محرومی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں بلوچستان میں ریکارڈ رترقیاتی کام سرانجام دیئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجگور میں نئے پاسپورٹ آفس کے افتتاح اوربجلی کے نئے گرڈ سٹیشن کے سنگ بنیاد رکھے جانے سے مقامی لوگوں کے ساتھ کیا جانے والا ہم نے ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ آفس کا قیام نہ صرف مقامی لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے میں مدد دے گا بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے انہوں نے کہا کہ 2018تک ملک میں بجلی کے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا کیونکہ بجلی کے کئی نئے منصوبوں پر وزیر اعظم نواز شریف کی خصوصی دلچسپی کے باعث کام جاری ہے ۔

Leave a Reply