وفاقی وزیرعبدالقادر بلوچ کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

112

اسلام آباد ۔24نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریاستیں و سرحدی علاقہ جات جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کو موثر اور بھرپور جواب دیا جارہا ہے‘ ہماری مجبوری ہے کہ لائن آف کنٹرول کے اس پار بھی پاکستان سے محبت کرنے والے آباد ہیں‘ ہم ان کی طرح گولہ باری نہیں کر سکتے‘ ہم امن چاہتے ہیں اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو میں ان کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کا بہت زیادہ نقصان ہوگا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف کی طرف سے اٹھائے گئے نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ قائد حزب اختلاف کی بہت سی باتوں سے اتفاق کرتے ہیں۔ قومی اہمیت کے معاملات پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔