وفاقی وزیرعبدالقادر بلوچ کی نیشنل پریس کلب کے دورہ کے موقع پر گفتگو

اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ سی پیک اور گوادر بندرگاہ کی تکمیل سے بلوچستان کی پسماندگی دور ہو گی، موجودہ حکومت بلوچستان کو ملک کے دیگر علاقوں کے برابر لانے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے، کوئٹہ پولیس ٹریننگ سنٹر پر دہشت گردی کا واقعہ ناقص سیکورٹی کے باعث پیش آیا جس …

اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ سی پیک اور گوادر بندرگاہ کی تکمیل سے بلوچستان کی پسماندگی دور ہو گی، موجودہ حکومت بلوچستان کو ملک کے دیگر علاقوں کے برابر لانے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے، کوئٹہ پولیس ٹریننگ سنٹر پر دہشت گردی کا واقعہ ناقص سیکورٹی کے باعث پیش آیا جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں نیشنل پریس کلب کے دورہ کے موقع پر کیا۔ وفاقی وزیر نے اس موقع پر نیشنل پریس کلب کے مختلف شعبوں بالخصوص لائبریری کا دورہ کیا اور نیشنل پریس لب میں رکھی گئی معلوماتی کتب میں دلچسپی کا اظہار کیا اور لائبریری کے شعبہ کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

Leave a Reply