ایبٹ آباد۔5دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرعمرایوب خان کی جانب سے جاری کردہ 3کروڑ55لاکھ روپے کی خطیرفنڈنگ سے سُنگرفیڈرکی جلدتکمیل کے لیے پولزکی تنصیب کاعمل تیزی سے جاری ہے وفاقی وزیرکے سیکرٹری نعیم خان نے دور افتادہ دشوارگزارپہاڑوں کادورہ کرکے جاری کام کاتفصیلی جائزہ لیااورمعیاری کام پرزوردیتے ہوئے ضروری ہدایات جاری کیں کھولیاں بالا 132kva گریڈسے منسلک مذکورہ نیوفیڈرکالومیرا،مگری اور سُنگرکے دشوارگزارپہاڑوں سے ہوتاہواسرائے نعمت خان تک جائے گاجسکی تکمیل سے درجنوں دیہات سے ہمیشہ کے لیے بجلی مسائل کا خاتمہ ممکن ہوگا۔