ہری پور۔9دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرعمرایوب خان کے احکامات پرکروناوائرس کے پیش نظرڈی ایچ کیوہسپتال ہری پور کوٹاؤن ٹوفیڈرسے بھی منسلک کردیاگیاتفصیلات کے مطابق وفاقی وزیربرائے توانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل عمرایوب خان کے خصوصی احکامات پرموجودہ وبائی صورتحال(کورونا)کے پیش نظرڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال ہری پورکوٹاؤن ٹوفیڈرسے بھی منسلک کردیاگیاواضح رہے کہ اس سے قبل ہسپتال سرائے نعمت خان فیڈر سے منسلک تھی،وفاقی وزیرعمرایوب خان نے مریضوں کی مشکلات کومدنظررکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہسپتال کوڈیول فیڈرسے منسلک کرنے کے احکامات جاری کیے انکے اس احسن اقدام پر ہری پور کے عوام انھیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاہے۔
ہوم قومی خبریں وفاقی وزیرعمرایوب خان کے احکامات پرکروناوائرس کے پیش نظرڈی ایچ کیوہسپتال ہریپورکوٹاؤن...