ہری پور ۔ 26 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیرعمرایوب خان کے خصوصی احکامات پر اہلیانِ محلہ انجیراں یوسی سکندر پورکے دیرینہ مطالبہ پر بجلی کی بوسیدہ تاریں تبدیل کردی گئیں ہیں۔یونین کونسل سکندرپورکے محلہ انجیراںمیںبجلی کے بڑھتے ہوئے مسائل کے خاتمہ کے لیے پُرانی و بوسیدہ تاروں کی جگہ نئی تاریں بچھا دی گئیںجس سے آئے روز لائنیں ٹوٹنے سمیت دیگر بجلی مسائل کا خاتمہ ممکن ہوگا۔وفاقی وزیر کے سیکرٹری نعیم خان نے جاری کام کا جائزہ لینے کے لییمحلہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر مقامی افراد کی کثیرتعداد موجود تھیجنہوں نے احسن اقدام پر وفاقی وزیرعمرایوب خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔