اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم ڈویژن غلام سرور خان کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا پہلا اجلاس بدھ کو ہوا۔ اجلاس میں بجلی گھروں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ تمام ممبران ملک کےلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں لہٰذا مشترکہ وژن کے ساتھ کام کرنا ہو گا۔ اجلاس کے دوران میرٹ آرڈر پر چلنے والے پاور پلانٹس کے کام کا جائزہ لیا گیا۔ یہ طے پایا کہ مسٹ ر ن والے پاور پلانٹس کو میرٹ آرڈر پر لایا جائے گا۔ یہ بھی طے پایا کہ آر ایل این جی کی درآمد اور اس کی کھپت کےلئے پٹرولیم اور پاور ڈویژن مل کر منصوبہ بندی کرے گی۔ یہ تجویز بھی پیش کی گئی کہ وزارت بندرگاہ اور جہاز رانی کو بھی سی سی او ای کا حصہ بنانا چاہئے۔ اس کے علاوہ فرنس آئل ریفائنریز آئی پی پیز، پاور اور پٹرولیم ڈویژن مل کر مسائل کا حل تلاش کرے گی۔ سی سی او ای ہر 15 دن بعد اجلاس کرے گی۔ کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر، وفاقی وزیر پاور عمر ایوب خان، وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار اور مشیربرائے تجارت و صنعت عبدالرزاق داو¿د اور متعلقہ افسران نے شر کت کی۔