اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):وفاقی وزیرقانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی نے ملاقات کی۔منگل کو وزارت قانون و انصاف کے ترجمان کے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں بلوچستان اسمبلی کے پارلیمانی امور، قانون سازی کے عمل اور صوبے میں قانون کی بالادستی سے متعلق مختلف پہلوئوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر دونوں شخصیات نے صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور اس سے منسلک قانونی پہلوئوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وفاقی وزیر قانون نے وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان میں قانون سازی، عدالتی نظام اور گورننس میں بہتری کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔