اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیردفاعی پیداوار محترمہ زبیدہ جلال نے بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے ہونے والی تباہی اور مالی و جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت متاثرین کی امداد اور بحالی کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے، پاک فوج اور ایف سی کے اہلکار متاثرین کی مدد کے لئے سرگرم ہیں،اور مختلف علاقوں کا رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے پھنسے ہوئے افراد کو بچایا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال سے رابطہ کر تے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے لیے ہر ممکن امداد کا یقین دلایا ہے۔