وفاقی وزیرمذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی سردار محمدیوسف کی میتھوڈسٹ چر چ کے دورے کے بعدمیڈیا سے گفتگو

67

کوئٹہ۔29دسمبر(اے پی پی)وفاقی وزیرمذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی سردار محمدیوسف نے کہاہے کہ دہشت گرد گرجاگھر مساجد ومدارس جیسے آسان اہداف کونشانہ بناکر پاکستان میں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں ایک انسان کاقتل پوری انسانیت کاقتل ہے ۔میتھوڈسٹ چرچ کی دوبارہ مرمت اورتزئین وآرائش جلد کریاجائے گا عبادت گاہوں پر حملے کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے جمعہ کو کوئٹہ کے زرغون روڈ پر میتھوڈسٹ چر چ کے دورے کے بعدمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔وفاقی وزیرسردارمحمدیوسف نے کہاکہ چرچ پرحملے میں جاں بحق افراد کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی ۔17دسمبر کاواقعہ بزدلانہ اورسفاکانہ عمل تھا جس کی زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے ولاے افراد نے مذمت کرکے مسیحی برادری سے یکجہتی کامظاہرہ کیا۔انہوںنے کہاکہ انسانی جانوں کی ضیاع کاکوئی نعم البدل نہیں ہے ۔