پشاور۔16اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ اتوار کے روزان کے آبائی گاوں تاجی خیل لکی مروت میں ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں مذہبی و سیاسی شخصیات کے علاوہ عوام، سیاسی کارکنوں اور مرحوم عبدالشکور کے خیر خواہوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
بعد ازاں انہیں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ وہ گزشتہ رات اسلام آباد میں ایک ٹریفک سڑک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔لوگ ان کی رہائش گاہ پر فاتحہ خوانی کے لیے آمدکاسلسلہ جاری ہے۔