وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال کابلوچستان یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب

کوئٹہ۔16اگست ( اے پی پی ) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال نے کہاہے کہ پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبے میں سب سے زیادہ بلوچستان اورخیبرپختوانخواہ کوترجیح دی جائے گی‘ سی پیک منصوبہ خطے میں گیم چینجر ثابت ہوگا‘ سی پیک منصوبے نے دنیا کی توجہ حاصل کرلی ہے‘ چین سے 46 ارب ڈالر میں سے 35 ارب ڈالر صرف توانائی کے منصوبوں پر صرف ہوں گے‘ ماضی میں بلوچستان …

کوئٹہ۔16اگست ( اے پی پی ) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال نے کہاہے کہ پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبے میں سب سے زیادہ بلوچستان اورخیبرپختوانخواہ کوترجیح دی جائے گی‘ سی پیک منصوبہ خطے میں گیم چینجر ثابت ہوگا‘ سی پیک منصوبے نے دنیا کی توجہ حاصل کرلی ہے‘ چین سے 46 ارب ڈالر میں سے 35 ارب ڈالر صرف توانائی کے منصوبوں پر صرف ہوں گے‘ ماضی میں بلوچستان کو نظر انداز کردیا گیا تھا اور اس قومی جرم میں ہم سب برابر کے شریک ہیں‘ اس منصوبے میں سب سے زیادہ توجہ توانائی کے منصوبوں کودی گئی ہے اس عظیم منصوبے کے حوالے سے ہمیں غلط فہمیوں کاشکا ر نہیں ہوناچاہیئے‘ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبے وفاقی حکومت کے تعاون سے بروقت مکمل کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے منگل کوبلوچستان یونیورسٹی میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے فنڈز سے تعمیر ہونے والے منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیرتعلیم عبدالرحیم زیاتوال، سیکرٹری تعلیم بلوچستان عمربابر، وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی ڈاکٹرجاوید اقبال بھی موجودتھے ۔وفاقی وزیراحسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم محمد نوازشریف کے ترقی کے وژن 2025ء میں بلوچستان پہلی ترجیح میں ہے اور بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبے وفاقی حکومت کے تعاون سے بروقت مکمل کئے جائیں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply