وفاقی وزیرمیرحاصل خان بزنجو کا جلسہ سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت

لسبیلہ۔09 نومبر (اے پی پی)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ووفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ میرحاصل خان بزنجو نے کہاہے کہ سی پیک سے بلوچستان کے عوام کو فائدہ ہوگابلوچستان میں بہت سارے ممالک کا انٹرسٹ ہے جو کسی سے ڈھکا چھپانہیں دہشت گردانہ کارروائیوں سے سی پیک کو نہیں روکا جاسکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پارٹی اوتھل کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کونسل ہال اوتھل میں ایک جلسے اور …

لسبیلہ۔09 نومبر (اے پی پی)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ووفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ میرحاصل خان بزنجو نے کہاہے کہ سی پیک سے بلوچستان کے عوام کو فائدہ ہوگابلوچستان میں بہت سارے ممالک کا انٹرسٹ ہے جو کسی سے ڈھکا چھپانہیں دہشت گردانہ کارروائیوں سے سی پیک کو نہیں روکا جاسکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پارٹی اوتھل کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کونسل ہال اوتھل میں ایک جلسے اور میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ سی پیک پاکستان اور بلوچستان کےلئے بہت ضروری ہے اور بالخصوص سی پیک سے بلوچستان کے عوام کو بہت فائدہ ہوگا سی پیک سے یہاں پر معاشی سرگرمیوں کا آغازہوگاجس سے علاقے کی تقدیر بدل جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ جمہوریت کے خلاف کچھ دن پہلے ہوا چلی تھی لیکن یہ جمہوریت پسند لوگ نہیں تھے انہوں نے جمہوریت کے خلاف سازش کرکے یلغار کرنے کی کوشش کی لیکن پاکستانی عوام نے انکی یہ سازش ناکام بنادی،لسبیلہ کے لوگوں کو یہ سوچنا ہوگا کہ ووٹ کی پرچی سے ہی قسمت بدلی جاسکتی ہے ۔

Leave a Reply