27.7 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیرِ ایوی ایشن و ریلویز خواجہ سعد رفیق سے سعودی عرب...

وفاقی وزیرِ ایوی ایشن و ریلویز خواجہ سعد رفیق سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔26جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیرِ ایوی ایشن و ریلویز خواجہ سعد رفیق سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے بدھ کو ملاقات کی۔وزارتِ ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی سفیر کی طرف سے ریاض ائر اور فلائی ادیل کو پاکستان میں فلائٹ آپریشن کی اجازت دینے پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا گیا ۔

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے سعودی مدد کے شکر گزار ہیں۔وفاقی وزیر نے عازمینِ حج کو سہولیات کی بہترین فراہمی پر سعودی حکومت کے تعاون کاشکریہ ادا کیا۔ اس موقع پرسعودی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین باہمی مذہبی ، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات ہیں ،سعودی عرب آئندہ بھی پاکستان میں مختلف شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری کو جاری رکھے گا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=376363

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں