وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی میگا کے ایگزیکٹو نائب صدر ہیروشی ماتانو سے ملاقات

97
وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی میگا کے ایگزیکٹو نائب صدر ہیروشی ماتانو سے ملاقات

واشنگٹن ڈی سی ۔25اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے میگا کے ایگزیکٹو نائب صدر ہیروشی ماتانو سے ملاقات کی۔

انہوں نے اسٹار ہائیڈرو پاور تنازعے کے باہمی تصفیے کے لیے میگاکی کوششوں کو سراہا اور اس سلسلے میں وزارتِ خزانہ کی مکمل معاونت کا یقین دلایا۔

انہوں نے پاکستان میں تجارتی فنانس سہولت کے امکانات کا جائزہ لینے کے لیے MIGA مشن کے دورہ پاکستان کو سراہا اور ٹیم کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ MIGA اس سال کے دوران اس معاہدے کی منظوری دے گا۔