33.8 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 25, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف...

وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف ،ورلڈ بینک سپرنگ میٹنگز کے موقع پر سٹی بینک کے وفد سے ملاقات

- Advertisement -

واشنگٹن ۔25اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی سپرنگ میٹنگز کے موقع پر سٹی بینک کے وفد سے ملاقات کی، جس کی قیادت مشرق وسطیٰ ، پاکستان اور افریقہ کے لئے بینک کے سربراہ جارجی یوردانوف نے کی۔وزیرِ خزانہ نے پاکستان کے مالیاتی شعبے میں سٹی بینک کی طویل مدتی وابستگی اور مسلسل معاونت کو سراہا۔

انہوں نے وفد کو پاکستان کی بہتر ہوتی معاشی صورتحال اور بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے ریٹنگ میں حالیہ بہتری سے آگاہ کیا، جس سے پاکستان کے کمرشل کریڈٹ مارکیٹس میں واپسی کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ فریقین نے مستقبل میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا اور باہمی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587425

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں