34.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 26, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ...

وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے پینل مباحثے میں شرکت

- Advertisement -

واشنگٹن ۔26اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) میں ایک پینل مباحثے میں شرکت کی جس کا موضوع "Navigating an Uncertain World” تھا۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر وزیرِ خزانہ نے عالمی غیر یقینی صورتحال اور مختلف ممالک پر اس کے مختلف اثرات کے تناظر میں علاقائی تجارت کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے شعبوں اور منڈیوں میں تنوع کی ضرورت پر روشنی ڈالی اور معیشت کے ڈھانچے کو درآمدی متبادل (import substitution) سے برآمدی ترقی (export-led growth) کی طرف منتقل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

- Advertisement -

وزیر خزانہ نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ حقیقی گیم چینجر ہے اور انہوں نے تمام اداروں میں آئی ٹی نظاموں کے انضمام کی ضرورت پر زور دیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588137

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں