وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی واشک اور مستونگ میں کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کی ستائش
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی واشک اور مستونگ میں کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کی ستائش

مزید خبریں
اسلام آباد۔6اگست (اے پی پی):وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کو سراہتے ہوئے 12 خوارجیوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
اپنے بیان میں وزیرِ داخلہ نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرأت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بہادر سپوتوں نے بروقت اور مؤثر کارروائیاں کر کے 12 خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا اور دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔محسن نقوی نے کہا کہ قوم بلوچستان میں قیامِ امن کے لئے سکیورٹی فورسز کی مسلسل کامیابیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،دہشت گردی کے خلاف پوری قوم یکسو اور متحد ہے اور اپنے بہادر سکیورٹی اداروں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔








