وفاقی وزیرِ پٹرولیم کا جلال پور پیروالہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ گیس پائپ لائن کا جائزہ لیا

جلال پور پیر والا /ملتان۔20ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک نے ہفتہ کو جلال پور پیروالہ کا دورہ کیا اور حالیہ سیلاب کے باعث متاثرہ 36 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کے مرمتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم ڈی سوئی نادرن، وفاقی سیکرٹری پٹرولیم مومن آغا، اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیرِ پٹرولیم نے کہا …

جلال پور پیر والا /ملتان۔20ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک نے ہفتہ کو جلال پور پیروالہ کا دورہ کیا اور حالیہ سیلاب کے باعث متاثرہ 36 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کے مرمتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم ڈی سوئی نادرن، وفاقی سیکرٹری پٹرولیم مومن آغا، اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیرِ پٹرولیم نے کہا کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی اور تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردِعمل کے لیے تمام متعلقہ ادارے مکمل الرٹ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سیلاب کے خطرے کے پیشِ نظر مذکورہ پائپ لائن کو بروقت حفاظتی اقدامات کے تحت آئسولیٹ کر دیا گیا تھا تاکہ کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ متبادل پائپ لائن کے ذریعے گیس کی سپلائی بلا تعطل جاری ہے۔وفاقی وزیر نے موقع پر موجود سوئی ناردرن گیس مینجمنٹ کو ہدایت کی کہ گیس کے ترسیلی نظام کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنایا جائے تاکہ سیلابی صورتحال کے باعث کسی بھی ممکنہ خرابی سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔اس موقع پر کمشنر ملتان عامر کریم خان نے وفاقی وزیرِ پٹرولیم کو جلال پور پیروالہ میں جاری سیلاب ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن پر بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ موٹر وے کے متاثرہ حصے کی بحالی کا کام بھاری مشینری کی مدد سے دن رات جاری ہے، تاکہ زمینی رابطہ فوری بحال کیا جا سکے۔

 

مزید خبریں