اسلام آباد ۔ 04 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، بھارت چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں شامل ہونا چاہتا ہے تو اسے کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعہ حل کرنا ہو گا، پاکستان کشمیر سمیت تمام تنازعات کا مذاکرات کے ذریعہ حل چاہتا ہے، بھارت کشمیر کے مسئلہ کو دبانے کیلئے کوئی نہ کوئی من گھڑت کہانی بنانے میں ماہر ہے، نئے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی جانب سے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں۔