وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا اور عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ آر ملپس کا تربیلا ڈیم کا دورہ

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا اور عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ آر ملپس نے جمعرات کو تربیلا ڈیم کا دورہ کیا اور تربیلا ڈیم، تربیلا ہائیڈل پاور سٹیشن اور ہائیڈرو پاور کے چوتھے توسیعی منصوبے کے پاور ہائوس سمیت مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر سیکرٹری آبی وسائل، چیئرمین واپڈا سمیت عالمی بینک کے حکام بھی موجود تھے۔ عالمی بینک …

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا اور عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ آر ملپس نے جمعرات کو تربیلا ڈیم کا دورہ کیا اور تربیلا ڈیم، تربیلا ہائیڈل پاور سٹیشن اور ہائیڈرو پاور کے چوتھے توسیعی منصوبے کے پاور ہائوس سمیت مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر سیکرٹری آبی وسائل، چیئرمین واپڈا سمیت عالمی بینک کے حکام بھی موجود تھے۔ عالمی بینک کے صدر نے پانی کے شعبہ میں بہتری اور پیش رفت کے لئے موجودہ حکومت خصوصاً وزیر فیصل واوڈاکی کوششوں کو سراہا اور داسو ہائیڈور پاور پراجیکٹ کی تکمیل میں درپیش مسائل کو حل کرنے ، ڈیموں کی تعمیرسمیت مختلف اقدامات کو سراہا ۔ اس موقع پر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان میں آبی شعبہ کی بہتری ، ڈیموں کی تعمیر کیلیے موثر حکمت عملی کے تحت جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں، عالمی بینک کے تعاون سے ہائیڈروپاور اور آبی شعبہ مزید ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ تربیلا ڈیم سے 378 ملین ایکڑ فٹ پانی ملکی زرعی ضروریات کو پورا کرتا ہے اورتربیلا ڈیم سے بجلی کے 523 ارب یونٹس نیشنل گرڈ میں شامل کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تربیلا ڈیم پر ہائیڈرو پاور کے چوتھے توسیعی منصوبے سے مزید 5.6 بلین بجلی کے یونٹس کی پیداوار ہو رہی ہے۔انہوں نے آبی وسائل کے شعبے کی بہتری اورخصوصاً ڈیموں سے متعلقہ منصوبوں میں تعاون پر عالمی بینک کے صدرکا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے صدر عالمی بینک کو تربیلا ڈیم کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔