وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی شدید مذمت

66

اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت اور ترقی کو نشانہ بنانے والے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ پیر کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ہماری مستعد فورسز نے فوری طور پر جس طرح دہشت گردوں کے مکروہ عزائم کو ناکام بنایا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں اور گارڈز کو خراج عقیدت پیش کیا اور غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا گو ہیں۔