وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کی کراچی کے ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت

73

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کراچی کے ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوں نے مفتی زبیر سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اورحملے کو ایک بزدلانہ اقدام قرار دیا۔ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے مفتی زبیر کو حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے سی سی پی او کراچی امیر شیخ سے بھی رابطہ کیا اور مفتی تقی عثمانی کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ مفتی تقی عثمانی کی اسلام اور پاکستان کےلئے بہت خدمات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں سکیورٹی فراہم کرنے کےلئے وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ سے بھی رابطہ کروں گا۔