اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمدشاہ نے مفتیِ اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بلندیِ درجات کیلئے دعا گو ہیں۔
ہفتہ کو اپنے جاری بیان میں خورشید احمد شاہ نے کہا کہ مفتی رفیع عثمانی کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،اللہ تعالی سو گواران اور عقیدت مندوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔