ملتان۔19ستمبر(اے پی پی )وفاقی وزیر پلاننگ ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز احسن اقبال نے بہاﺅ الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین کی تجویز منظور کرتے ہوئے بہاﺅ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے انسٹی ٹیوٹ آف بائیو ٹیکنالوجی کے لیے 53 کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر امین کو سی ڈی ڈبلیو پی کی4 اگست کی میٹنگ کے منٹس بھیج دئیے گئے ہیں ،وائس …
وفاقی وزیر احسن اقبال نے انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی کیلئے 53کروڑکی منظورری دیدی

مزید خبریں
ملتان۔19ستمبر(اے پی پی )وفاقی وزیر پلاننگ ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز احسن اقبال نے بہاﺅ الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین کی تجویز منظور کرتے ہوئے بہاﺅ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے انسٹی ٹیوٹ آف بائیو ٹیکنالوجی کے لیے 53 کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر امین کو سی ڈی ڈبلیو پی کی4 اگست کی میٹنگ کے منٹس بھیج دئیے گئے ہیں ،وائس چانسلر نے انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد بابر کو ہدایت کی ہے اس میٹنگ کی ہدایات کی روشنی میں وہ اس تحقیقی منصوبے کے ترمیم شدہ پی سی ون کی کاپیاں فی الفور ایچ ای سی کو روانہ کریں۔انہوں نے یہ توقع ظاہر کی کہ اس پراجیکٹ کی منظوری سے اس خطے کے ہنر مند نوجوانوں کی تکنیکی استعداد میں اضافہ ہوگا۔








