وفاقی وزیر احسن اقبال کاسائنس ٹیلنٹ فارمنگ سکیم کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2025 تک پاکستان کو دنیا کی پہلی 25معیشتوں میں شامل کرینگے۔قوموں کی ترقی نالی یا سڑک بنانے سے نہیں طویل روڈ میپ کے زریعے ممکن ہے،یہی وہ تجربہ ہے جو ہم چین سے سیکھ رہے ہیں۔پاکستان سمیت مسلم ممالک کو دنیا میں اپنی حیثیت منوانے کیلئے علم اور تحقیق کیساتھ …

اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2025 تک پاکستان کو دنیا کی پہلی 25معیشتوں میں شامل کرینگے۔قوموں کی ترقی نالی یا سڑک بنانے سے نہیں طویل روڈ میپ کے زریعے ممکن ہے،یہی وہ تجربہ ہے جو ہم چین سے سیکھ رہے ہیں۔پاکستان سمیت مسلم ممالک کو دنیا میں اپنی حیثیت منوانے کیلئے علم اور تحقیق کیساتھ اپنا رشتہ جوڑنا ہو گا۔بڑے لوگ ہمیشہ نچلے طبقے سے پیدا ہوتے ہیں ،اشرافیہ کے بچے سٹیس کو کی پیداوار ہیں،یہی وجہ ہے موجودہ حکومت نے سائنس ٹیلنٹ فارمنگ سکیم کا دائرہ کار صرف سرکاری سکولوں تک محدود کر رکھا ہے،جہاں سہولتوں سے محروم عام لوگوں کے بچے پڑھتے ہیں۔یہ باتیں انہوں نے بدھ کو یہاں پاکستان سائنس فاونڈیشن کے زیر اہتمام سائنس ٹیلنٹ فارمنگ سکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ آج سے چار سو سال قبل صنعتی انقلاب نے ترقی نئی راہیں متعین کر دی تھیں لیکن آج یہ سسٹم بھی دم توڑتا نظر آتا ہے اور ان کی جگہ نالج کی بنیاد پر قائم سسٹم لے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب وہی قومیں زندہ رہ سکیں گی جسکے پاس علم کو بروئے کار لانیکی صلاحیت ہو گی۔انہی اصولوں کے تحت ہم نے وژن 2025 کی بنیاد رکھی۔

Leave a Reply