وفاقی وزیر احسن اقبال کاڈایئگناسٹک سنٹر نارووال کا افتتاح

118

نارووال 18 مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات، پروفیسر احسن اقبال نے ہفتہ کو یہاں ڈائیگناسٹک سنٹر نارووال کا افتتاح کیا۔ ڈی سی این پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (PAEC) کا ایک سیٹلائٹ سنٹر ہے جو نارووال میں ضلع اور گردونواح کے کینسر کے مریضوں کی تشخیص کے لئے قائم کیا گیا ہے۔

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ملک بھر میں کینسر کے 19 ہسپتال چلا رہا ہے جو پاکستان میں کینسر کے 70 فیصد سے زیادہ مریضوں کی طبی ضروریات پوری کر رہے ہیں۔چیئرمین PAEC، ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تحت صحت کی دیکھ بھال کے شعبے کو ہمیشہ ترجیح دی ہے۔

ڈائیگناسٹک سنٹر نارووال PAEC کا پہلا سیٹلائٹ سنٹر ہے جو ممبر سائنس ڈاکٹر مسعود اقبال کی سرپرستی میں قائم کیا گیا ہے۔ گوجرانوالہ انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن کے فیز II کے طور پرڈی سی این کے PC-I کو پروفیسر احسن اقبال کی گہری دلچسپی اور خصوصی کاوشوں کی وجہ سے 2017 میں منظور کیا گیا۔ یہ منصوبہ 804.091 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔

ڈی سی این منصوبے کا سنگ بنیاد بھی پروفیسر احسن اقبال نے 07 ​​اکتوبر 2017 کو رکھا تھا جب وہ وفاقی وزیر داخلہ اور انسداد منشیات تھے۔علاقے کے عام لوگوں کو تشخیصی خدمات فراہم کرنے کے لئے ڈی سی این میں نیوکلیئر میڈیسن اور ریڈیولوجی کے شعبے قائم کیے گئے ہیں۔ یہ مرکز جدید ترین طبی آلات سے لیس ہے جس میں SPECT/CT گاما کیمرہ، ڈیجیٹل ریڈیو گرافی، ڈیجیٹل میموگرافی، الٹراساؤنڈ، اور ہاٹ لیب کی سہولیات شامل ہیں۔ ڈی سی این کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ میڈیکل آنکولوجی کی مستقبل کی ضروریات کو بھی پورا کر سکے