22.7 C
Islamabad
جمعہ, مئی 2, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر احسن اقبال کا ابوظہبی کے محکمہ گورنمنٹ انیبلمنٹ کا دورہ،...

وفاقی وزیر احسن اقبال کا ابوظہبی کے محکمہ گورنمنٹ انیبلمنٹ کا دورہ، تعاون کی خواہش کا اظہار

- Advertisement -

ابوظہبی۔1مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے محکمہ گورنمنٹ انیبلمنٹ (ڈی جی ای) ابوظہبی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے محکمہ کے چیئرمین معزز احمد تمیم ہشام ال کُتّب سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے ذریعے گورننس اور عوامی خدمات کو بہتر بنانے کے حوالے سے ابوظہبی کی کامیابیوں سے سیکھنے پر تبادلہ خیال ہوا۔ پروفیسر احسن اقبال نے متحدہ عرب امارات کی ڈیجیٹل تبدیلی میں قیادت کو سراہا اور ڈی جی ای کے جدید پلیٹ فارمز جیسے کہ’’ٹی اے ایم ایم‘‘ کی تعریف کی۔

- Advertisement -

انہوں نے پاکستان کی جانب سے ڈی جی ای کے ساتھ تعاون کی خواہش کا اظہار کیا، خاص طور پر وزارت منصوبہ بندی کی "اڑان پاکستان” مہم کے تحت جاری عوامی شعبے کی اصلاحات کو سپورٹ کرنے کے لیے، جس کا مقصد شہریوں کی ضروریات پر مبنی اور موثر حکمرانی کا نظام قائم کرنا ہے۔

دونوں فریقوں نے ڈیجیٹل گورننس، صلاحیت کی تعمیر اور مصنوعی ذہانت پر مبنی عوامی خدمات کے شعبوں میں تعاون کے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔ یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے اس باہمی عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنائیں اور عوامی شعبے کی ترقی میں جدت کو فروغ دیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591017

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں