وفاقی وزیر احسن اقبال کا اقبال ڈے کے حوالے سے تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ علامہ اقبال جیسے شاعر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ، پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانا ہے تو ایک نسل کو قربانی دینی ہوگی، ہم نے پاکستان کی صورت میں پلاٹ تو حاصل کر لیا لیکن مکان نہیں بنا سکے،اگر موجودہ نسل نفع اور نقصان میں رہے گی تو ترقی ممکن …

اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ علامہ اقبال جیسے شاعر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ، پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانا ہے تو ایک نسل کو قربانی دینی ہوگی، ہم نے پاکستان کی صورت میں پلاٹ تو حاصل کر لیا لیکن مکان نہیں بنا سکے،اگر موجودہ نسل نفع اور نقصان میں رہے گی تو ترقی ممکن نہیں ہے اقبال کے اصولوں پر عمل کرنا ہو گا، ہم نے آنے والی نسلوں کیلئے ایک بہتر ملک چھوڑ کر جانا ہے ۔ان خیا لات کا اظہار انہوںنے بدھ کواقبال ڈے کے حوالے سے پلاننگ کمیشن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اقبال روز روز پیدا نہیں ہوتے، اقبال نے کہا تھا کہ وہ قوم ترقی نہیں کر سکتی جس میں خود اعتمادی نہیں ہے ۔انہوںنے کہاکہ اقبال نے غلامی میں جکڑے ہوئے لوگوں کو جھنجھوڑا تھا اگر آپ میں خود اعتمادی نہیں ہے تو آپ ترقی نہیں کر سکتے، نوجوانوں کو اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کرنی ہو گی ۔

مزید خبریں

Leave a Reply