وفاقی وزیر احسن اقبال کا ریڈیو پاکستان میرپور کے صوت القرآن نیٹ ورک کی افتتاحی تقریب سے خطاب

126

اسلام آباد ۔ 09 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ قرآن کو دلیل بنانے سے آپس کے جھگڑوں کو ختم کیا جا سکتا ہے، قرآن فہمی سے ہم اپنی زندگیوں میں امن و خوشحالی لا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریڈیو پاکستان میرپور کے صوت القرآن نیٹ ورک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے مسلمانوں میں قرآن فہمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب سے ہم نے قرآن کے پیغام سے روگردانی کی مسلمان معاشرے جمود اور فساد کا شکار ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مشاہدے، تفکر اور تدبر کی دعوت دیتا ہے۔