وفاقی وزیر احسن اقبال کا سی پیک کے حوالے سے اجلاس میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مغربی روٹ پر زور و شور سے کام جاری ہے اور روٹ 2018ءتک مکمل کر لیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ گوادر تا کوئٹہ شاہراہ وقت سے پہلے مکمل کر لی گئی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ مغربی روٹ پر کام تیزی سے ہو …

اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مغربی روٹ پر زور و شور سے کام جاری ہے اور روٹ 2018ءتک مکمل کر لیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ گوادر تا کوئٹہ شاہراہ وقت سے پہلے مکمل کر لی گئی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ مغربی روٹ پر کام تیزی سے ہو رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی پیک پر ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سی پیک کے معاملہ پر عدالت میں درخواست دائر کرنے کے حوالہ سے ان کا کہنا تھا کہ عدالت جانے کا فیصلہ خود کے پی کےلئے مشکلات پیدا کرنے کا باعث بنے گا، بیرونی سرمایہ کاری عدالتوں کے ذریعہ راغب نہیں ہوتی، الٹا کتراتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پر کام کے رفتار کا جائزہ لینے کےلئے پارلیمنٹ کی مشرکہ کمیٹی موجود ہے جس میں تمام جماعتوں اور صوبوں کی نمائندگی ہے، اس کمیٹی میں تحفظات کو لانے کی بجائے عدالت کو رجوع کرنا انتہائی غیر ذمہ دار عمل ہے۔

Leave a Reply