اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ کی بروقت تکمیل کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پلاننگ کمیشن میں منعقدہ ایک اعلی سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔۔اجلاس کا مقصد سی پیک کے مختلف منصوبوں بشمول توانائی ، گوادر ، انفراسٹکچر سمیت …
وفاقی وزیر احسن اقبال کا پلاننگ کمیشن میں اعلی سطح اجلاس میں اظہارخیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ کی بروقت تکمیل کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پلاننگ کمیشن میں منعقدہ ایک اعلی سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔۔اجلاس کا مقصد سی پیک کے مختلف منصوبوں بشمول توانائی ، گوادر ، انفراسٹکچر سمیت دیگر کی پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے ہدایت جاری کی کہ مغربی روٹ کی بر وقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ انڈس ہائی وے اور مغربی روٹ پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ ان کو بروقت مکمل کیا جا سکے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ توانائی کے تمام منصوبوں پر کام جاری ہے اور ان کو مقررہ وقت میں مکمل کر لیا جائے گا۔ احسن اقبال نے وزارت پانی و بجلی کو ہدایت جاری کی ٹرانسمشن لائینز پر کام کے لئے وہ این ٹی ڈی سی کے ساتھ مل کر کام کرے۔







